Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آقائے دوجہاں کی جو نسبت ملی بہت

سلطان چشتی

آقائے دوجہاں کی جو نسبت ملی بہت

سلطان چشتی

MORE BYسلطان چشتی

    آقائے دوجہاں کی جو نسبت ملی بہت

    دونوں جہاں کی ہم کو ملی آگہی بہت

    آقا تصورات کی دولت ملی بہت

    دنیا دکھائی دینے لگی اجنبی بہت

    تاریکیاں سمٹ گئیں سب کائنات کی

    نور ازل کے نور سے ہے روشنی بہت

    رکھنا زندہ جذبۂ عشقِ نبی کو آج

    لہجہ بدل بدل کے صدا دی گئی بہت

    دنیا کے حادثات نے ہشیار کر دیا

    دین محمد سے ملی آگہی بہت

    جذبہ کے صدقے جائیے اس کم سنی میں بھی

    بے چین ہو کے بڑھ گئے آگے علی بہت

    پر ہوتے اڑ کے آتا مدینے کو ہند سے

    محسوس کر رہا ہوں یہاں بے بسی بہت

    تلوار لے کے ہاتھ میں جب چل پڑے عمر

    پہنچے حضور میں تو ہوئے خوش نبی بہت

    بندے خدا کے، سچ ہیں عاشق رسول کے

    علوی کو تھا حضور سے اخلاص بھی بہت

    ادنیٰ اک امتی ہے یہ سلطاںؔ آپ کا

    آقا تمہاری یاد سے راحت ملی بہت

    مأخذ :
    • کتاب : زادِ آخرت (Pg. 90)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے