Font by Mehr Nastaliq Web

حیاتِ دین ہے نقشِ قدم زہرا کے بچوں کا

سید امجد حسین

حیاتِ دین ہے نقشِ قدم زہرا کے بچوں کا

سید امجد حسین

MORE BYسید امجد حسین

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ-سعودی عرب)

    حیاتِ دین ہے نقشِ قدم زہرا کے بچوں کا

    زمیں پر جیسے ہو باغِ ارم زہرا کے بچوں کا

    سرِ منبر وہی حق دارِ عزت اور عظمت ہے

    جو پہچانے یہاں بابِ کرم زہرا کے بچوں کا

    محبت میں جو ڈوبا ہو، وہی پہچان سکتا ہے

    پکڑ لینا سرِ محشر قدم زہرا کے بچوں کا

    کہاں تک ہم بیاں کر پائیں اس جذبے کی سچائی

    کہ جب تک لکھ رہا ہوں، ہے قلم زہرا کے بچوں کا

    میسر ہو کبھی جو وقت تو امجدؔ سنائے گا

    مرے سینے میں ہے محفوظ غم زہرا کے بچوں کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے