قلم میرا یہی کہتا علی مولیٰ علی مولیٰ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
قلم میرا یہی کہتا علی مولیٰ علی مولیٰ
محبت سے یہی لکھتا علی مولیٰ علی مولیٰ
جنوں کے ساتھ عشقِ خاص کا پیکر علی مولیٰ
وجودِ نور نے بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
محبت کا تجلی ہیں، عبادت کا اجالا ہیں
ہر اک روحانی دل بولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
علی ہیں تو شجاعت ہے، علی ہیں تو امامت ہے
قلم نے فخر سے لکھا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی انسانیت کی روشنی کے آسماں پر ہیں
ستاروں سے بھی ہیں بالا علی مولیٰ علی مولیٰ
ہے امجدؔ نے محبت میں یہی ایک سرفروشی کی
زباں سے دل تلک بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.