Sufinama

الٰہی مجھے دردِ ہجراں عطا کر

سید فیضان وارثی

الٰہی مجھے دردِ ہجراں عطا کر

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    الٰہی مجھے دردِ ہجراں عطا کر

    الٰہی مجھے نعمتِ وصل بھی دے

    جلا دے نشیمن کو میرے تو یا رب

    تو وحدت کی بجلی مجھی پر گرا دے

    میں سرمست ہو جاؤں بادہ کشی سے

    مرے رب تو آنکھوں سے اُن کی پلا دے

    اناالحق کی دیتا پھروں میں اذانیں

    مجھی میں تو اپنا بسیرا بنا لے

    الٰہی تو کیوں میرے اندر نہاں ہے

    نکل آ تو پردے سے جلوہ دکھا دے

    لئے داغِ دل اور جگر سوختہ کو

    میں آہوں کو بھرتے پھروں دوجہاں میں

    تو کر مجھ کو بیخود، بیدم بنا دے

    رہوں محوِ حیرت تو حیرت بنا دے

    تِری دید پر ہی میں رقصاں رہوں گا

    دوانہ بنا دے تجلّی دکھا دے

    کہ مٹ جائے دیکھو دوئی کا یہ جھگڑا

    تو پردے کو میرے مجھی سے اٹھا دے

    جلا کرکے رکھ دے جو تیرے سوا کو

    وہ آتش محبت کی دل میں لگا دے

    جواں مردی تو اس اثرؔ کو عطا کر

    مٹا پائے یہ نقشِ ظاہر کو اپنے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے