Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

علی مرتضیٰ لالہ زارِ محمد

سید فیضان وارثی

علی مرتضیٰ لالہ زارِ محمد

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    علی مرتضیٰ لالہ زارِ محمد

    نگارِ خدا گل عذارِ محمد

    سراپا نبی کا سراپا علی ہیں

    یوں ٹھہرے علی یادگارِ محمد

    دیارِ نبی کے طلب گار سن لو

    درِ مرتضیٰ ہے دیارِ محمد

    علی کے بنا تو نبی نہ ملیں گے

    علی ہی ہیں بابِ گذارِ محمد

    برائے شفا ہے زمانے میں جو کچھ

    ہے گردِ علی و غبارِ محمد

    جو گردِ رهِ مرتضیٰ گر بنو میں

    تو بن جاؤں گا میں غبارِ محمد

    خدا لائے دن اپنی آنکھوں سے دیکھوں

    درِ مرتضیٰ اور دیارِ محمد

    جہانِ ولا کے وہ ماہِ مبیں ہیں

    علی نیرِ نور بارِ محمد

    جو ہے واقفِ سر و رازِ نبی سے

    وہ حیدر ہی ہیں راز دارِ محمد

    امامِ علی سے امامِ زماں تک

    گلِ لالہ و دل بہارِ محمد

    وہ زہرا جو عصمت کا روشن نشاں ہیں

    ہے نازِ علی افتخارِ محمد

    معطر ہے جن سے جمن زارِ ہستی

    حسین و حسن مشک بارِ محمد

    علی کی محبت ہے میری محبت

    عیاں ہے یہ قول و قرارِ محمد

    اثرؔ اپنے وارث کے صدقے میں دیکھے

    رخِ حق نما فیض بارِ محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے