Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سبز گنبد کا نظارہ دیکھیے

سید فیضان وارثی

سبز گنبد کا نظارہ دیکھیے

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    سبز گنبد کا نظارہ دیکھیے

    آ کے دیوا میں مدینہ دیکھیے

    طور پر چمکا تھا جو نورِ خدا

    یاں وہی نورِ مجلیٰ دیکھیے

    بابِ جودِ وارثی پر آئیے

    دامنِ امید بھرتا دیکھیے

    ہے یہاں شانِ نبی جلوہ نما

    ان کے جلووں کا کرشمہ دیکھیے

    مظہرِ الفقر فخری ہے یہاں

    فقرُ منی کا سراپا دیکھیے

    ہے یہی تو آستانِ پنجتن

    پنجتن کا فیض بٹتا دیکھیے

    شمعِ حسنِ وارثی پر شوق سے

    آ کے پروانوں کا جلنا دیکھیے

    جبہہ سائی کیجیے اس در پہ آپ

    اپنی قسمت کو چمکتا دیکھیے

    ہوتی ہے انوار کی بارش یہاں

    ذرے ذرے کو دمکتا دیکھیے

    آئینے میں ذاتِ وارث کے اثرؔ

    صورتِ حیدر کا نقشہ دیکیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے