ہم شکلِ علی حیدر کرار کے جیسا جرار کے جیسا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
ہم شکلِ علی حیدر کرار کے جیسا جرار کے جیسا
ہے کون بھلا میرے علمدار کے جیسا
عمران کی ہمت ہے تو حمزہ سا جگر ہے حیدر کا پسر ہے
بالکل ہے جری جعفرِ طیار کے جیسا
ولیوں میں ہی کیا نبیوں میں دیتا ہوں اجازت ہے سب کو اجازت
لائے کوئی عباس کے کردار کے جیسا
کس طرح بیاں غیر کی کر دوں میں شجاعت ہاں غیر کی طاقت
پیدا نہ ہوا کوئی بھی جرار کے جیسا
دعویٰ ہے حسنؔ کا یہ کوئی جگ کو بتا دے زمانے کو سنا دے
دوجا نہ کوئی ہوگا وفادار کے جیسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.