اللہ تیرا شکر ادا ہو نہیں سکتا
اللہ تیرا شکر ادا ہو نہیں سکتا
گوبندۂ ناچیز سے کیا ہو نہیں سکتا
حل عقدۂ باقی وفنا ہو نہیں سکتا
میں مل نہیں سکتا ہوں جدا ہو نہیں سکتا
کیا بندے سے ہوسکتا ہے کیا ہو نہیں سکتا
جو بندہ ہے بندہ ہے خدا ہو نہیں سکتا
تو فیق مجھے طاعت خالص کی عطا کر
مجھ سے عمل زہد وریا ہو نہیں سکتا
موقوف نہیں طور پہ کچھ تیری تجلی
کس چیز میں تو جلوہ نما ہو نہیں سکتا
کام آئے مرا سر رہِ تسلیم ورضا میں
یہ کام بھی بے تری رضا ہو نہیں سکتا
قابلؔ نہ چرا جان حزیں اس کی ادا سے
واللہ کہ رد حکم قضا ہو نہیں سکتا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 239)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.