بہت ہی شادماں ہے دیکھئے مستانہ وارث کا
بہت ہی شادماں ہے دیکھئے مستانہ وارث کا
جو ہے دیوانہ وارث کا جو ہے دیوانہ وارث کا
پلاتے ہیں مریدوں کو وفا کا جام دیویٰ میں
ادب سے نوش فرماتا ہے ہر فرزانہ وارث کا
اگر شمع محبت یہ میرے الحاج وارث ہیں
تو پھربن جائے کیوں نہ میرا دل پروانہ وارث کا
وہاں پر بھیک لینے کو رئیس وشاہ آتے ہیں
کوئی دیکھے تو دیویٰ میں در شاہانہ وارث کا
جواں ہوتے ہی بیعت قاری راقم شاہ سے کرلی
قسیمؔ وارثی بچپن سے تھا دیوانہ وارث کا
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 147)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.