مدینے جاتی ہوئی ہوائیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
مدینے جاتی ہوئی ہوائیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
احد سے اٹھتی ہوئی گھٹائیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
نصیب ہو تو سحر کی کرنوں کو عاجزانہ پیام بھیجوں
جب ان کے روضے پہ سر جھکائیں مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
صبا مدینے کے قافلوں سے یہ جا کے کہنا میری طرف سے
کہ جب بھی اس در پہ بار پائیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
نبی کی نگری کے باسیوں سے بصد ادب میری التجا ہے
کہ جب بھی ان کے حضور جائیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
مجھے سلیقہ نہیں ہے جرات نہیں ہے، اظہار مدعا کی
ہر اک سے کرتا ہوں التجائیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.