Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو بھی ہوا ہے خلق وہ ہونے کو ہے فنا فقط

طلحہ رضوی برقؔ

جو بھی ہوا ہے خلق وہ ہونے کو ہے فنا فقط

طلحہ رضوی برقؔ

MORE BYطلحہ رضوی برقؔ

    جو بھی ہوا ہے خلق وہ ہونے کو ہے فنا فقط

    جس کے لیے بقا فقط ایک ہے وہ خدا فقط

    نور خدا ہے مبدا پر توِ مصطفیٰ فقط

    دیکھو تو ابتدا فقط سمجھو تو انتہا فقط

    مجھ کو ملے گی بالیقیں خلدِ بریں میں جا فقط

    وقتِ اخیر لبِ پہ ہو نام جو آپ کا فقط

    زلف حسیں کی بات والیل اذا سجا فقط

    ذکر رخِ حبیب کا سورۂ والضحیٰ فقط

    ختم رسل کے متبع جب نہ ہوئے نجات کیا

    عمر بھر آپ نے تو کی بندگئی خدا فقط

    ھادینا، نبیّنا سیّدنا، شفیعنا

    روز جزا کرم ترا میرا ہے آسرا فقط

    لائے براق جبرئیل تنہا تھا رفرف آپ کا

    منزلِ روحِ قدس تو سدرۂ منتہیٰ فقط

    حسنِ یقیں جمالِ حق، جذبِ دروں کمالِ دیں

    عشق کی امتحانگہ وادیٔ کربلا فقط

    دفتر کائنات میں مصحفِ ناطق آپ ہیں

    متنِ حقیقت اک یہی اور تو حاشیہ فقط

    زیر لوائے حمد ہم عاصیوں کی نجات کو

    شافعِ روز حشر ہیں سیدالانبیا فقط

    مٹی مری ہو سیم و زر، خیر عمل کی ہے کسر

    اسوۂ پاک آپ کا نسخۂ کیمیا فقط

    اپنی بد اعتدالیاں، شومیٔ بخت و ننگِ دیں

    روتی ہیں مسجدیں ہمیں، ہنستا ہے مقبرہ فقط

    عقل و خرد کی پیروی وجہ شکوک و گمرہی

    قول و عمل حضور کے مجھ کو ہیں رہنما فقط

    خُلقِ عظیم ا ٓپ کا آئینہ کلام حق

    اتنا بہت بتاگئیں حضرت عائشہ فقط

    رو رو کے رب سے تھی دعا سجدے میں ھَب لی امتی

    اُدعونی استجب لکم پیش نظر جو تھا فقط

    فہم بشر سے ہے فزوں ذات، خدا رسول کی

    جانیں خدا کو مصطفیٰ اور انہیں خدا فقط

    صلی علیٰ محمدٍ صلّی علیٰ محمدٍ

    ہر غم و درد کے لیے مجھ کو ہے یہ دوا فقط

    خلدِ نظر بہشتِ جاں گنبد خضریٰ آپ کا

    جانے وہ جس کی آرزو مکہ مکرمہ فقط

    امتِ مسلمہ کے دن برقؔ نہ کیوں خراب ہوں

    زندگی سر بسر فریب بندگی ہے ریا فقط

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے