Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو کچھ ہوں برا ہوں یا کہ بھلا سلطان الہند غریب نواز

نثار اکبرآبادی

جو کچھ ہوں برا ہوں یا کہ بھلا سلطان الہند غریب نواز

نثار اکبرآبادی

MORE BYنثار اکبرآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    جو کچھ ہوں برا ہوں یا کہ بھلا سلطان الہند غریب نواز

    بندہ ہوں کرم کر یا خواجہ سلطان الہند غریب نواز

    بہر عثمانِ ہارونی اے ماہ حسینی الحسنی

    ہو مجھ پہ نگاہ لطف و عطا سلطان الہند غریب نواز

    آئے گوہر کنزاً مخفیاً صدرِ ایوان ملکِ بقا

    منبع بحرِ سکر و فنا سلطان الہند غریب نواز

    جس وقت تمہارا نام آئے کچھ ایسا تصور بندھ جائے

    کھنچ جائے مرے دل پر نقشہ سلطان الہند غریب نواز

    کیا دیر ہے لو برقع الٹو دکھلا دو جمالِ روئے نکو

    کر دو مجھے پتلا حیرت کا سلطان الہند غریب نواز

    مؤمن کافر پر حصر ہے کیا فیضان ہے شاہا عام ترا

    کہتے ہیں تجھے سب شاہ و گدا سلطان الہند غریب نواز

    مدت گذری اک عمر ہوئی تم نے نہ خبر محتاج کی لی

    کیوں بھول گیے مجھ کو مولیٰ سلطان الہند غریب نواز

    ابتر ہے بہت حالت میری اے ہند کے والی اجمیری

    ہے رحم کے قابل حال مرا سلطان الہند غریب نواز

    مسکین محتاج غریب گدا خالی کوئی اس در سے نہ پھرا

    ہے نام غریب نواز ترا سلطان الہند غریب نواز

    دریا متلاطم موج بپا اور رات اندھیری چشت زا

    منجدھار میں ہے میرا بیڑا سلطان الہند غریب نواز

    لیتا نہیں کوئی میری خبر پھرتا ہوں جہاں میں خاک بسر

    جس دن سے چھٹا کوچہ تیرا سلطان الہند غریب نواز

    لے کر میں شکستہ کوزۂ دل تکتا ہوں کھڑا سوئے ساحل

    اے بحر کرم بھر دے دریا سلطان الہند غریب نواز

    ناقص نالائق ناکارہ ہے سخت نثارِؔ آوارہ

    بس ذات کا تیری ہے یکتا سلطان الہند غریب نواز

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے