اللہ کے پیارے ولی مخدوم صابر کلیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ) مرقومہ 1944ء
اللہ کے پیارے ولی مخدوم صابر کلیری
نورِ خدا نورِ نبی مخدوم صابر کلیری
تم ہو سخی ابنِ سخی مخدوم صابر کلیری
تم ہو ولی ابنِ ولی مخدوم صابر کلیری
تم صاحبِ صدق و یقیں تم مالک تاج و نگیں
تم فخرِ دیں سلطاں ولی مخدوم صابر کلیری
تم سے بلند اسلام ہے تم نے کیا وہ کام ہے
اونچا ہوا نامِ نبی مخدوم صابر کلیری
تم عاملِ صدق و صفا تم حاملِ شانِ وفا
تم ہند میں شانِ علی مخدوم صابر کلیری
تم رحمتِ ربّ العلا تم قاسم لطف خدا
تم واقف سرّ نبی مخدوم صابر کلیری
تم نازش جود و سخا تم صاحب لطف و عطا
تم کامل و اکمل ولی مخدوم صابر کلیری
تم شاہد بزمِ غنا تم اسوۂ صبر و رضا
تم ہو علاؤالدیں غنی مخدوم صابر کلیری
دنیا و دیں کے راہبر ہو تاجؔ پر فیضِ نظر
یہ آس ہے تم سے لگی مخدوم صابر کلیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.