Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شہ نے کربل میں جہاں بے خوف سجدہ کر دیا

عبید خان محسن

شہ نے کربل میں جہاں بے خوف سجدہ کر دیا

عبید خان محسن

MORE BYعبید خان محسن

    شہ نے کربل میں جہاں بے خوف سجدہ کر دیا

    رب نے اس دھرتی کے ٹکڑوں کو مجلیٰ کر دیا

    کربلا میں اوندھے ہو کر رہ گئے سارے لعیں

    فاطمہ کے چاند نے ایسا اجالا کر دیا

    آنکھ رکھ کر بھی نہ پہچانا نبی کی آل کو

    تم نے اپنی آل کا کتنا خسارہ کر دیا

    حشر تک اب مل نہیں سکتی مثالِ کربلا

    کربلا کو ایک سجدے نے معلیٰ کر دیا

    دیکھ لو یہ شان سے محسنؔ نبی کی آل کی

    ایک کاسے میں انا ساگر اکٹھا کر دیا

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 430)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے