Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہاتھ میں لے کر یہ بولے مرتضیٰ کچھ اور ہے

عبید خان محسن

ہاتھ میں لے کر یہ بولے مرتضیٰ کچھ اور ہے

عبید خان محسن

MORE BYعبید خان محسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف-ایران)

    ہاتھ میں لے کر یہ بولے مرتضیٰ کچھ اور ہے

    مرتبہ تیغِ نبی کا با خدا کچھ اور ہے

    مصطفیٰ تک جانے والے راستے تو ہیں بہت

    مرتضیٰ جس پر چلیں وہ راستہ کچھ اور ہے

    ہیں کئی شکلیں زمانے میں وفاؤں کی مگر

    سر کٹا کر دیں بچانا یہ وفا کچھ اور ہے

    کل صحابی اپنے رتبے پر مسلم ہیں مگر

    خم کے منبر پر علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

    دین کی کشتی بھنور میں ڈوب سکتی ہی نہیں

    ناؤ جس کے ہاتھ ہے وہ ناخدا کچھ اور ہے

    ہر مصیبت ہر مرض کی ہے دوا محسنؔ مگر

    پنجتن کے پانچ ناموں کی شفا کچھ اور ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 432)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے