شب معراج گیسوئے معین الدین چشتی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ
شب معراج گیسوئے معین الدین چشتی ہے
ہلال عید ابروئے معین الدین چشتی ہے
مقاصد بر لے آنا اور ملانا عید کو رب سے
ہمیشہ سے یہی خوئے معین الدین چشتی ہے
نہ دامانِ نگہ ہی ہے گل نظارہ سے مملو
مرے ہر رگ میں بھی بوئے معین الدین چشتی ہے
فنا فی الشیخ کی معنی بہر صورت ہے آئینہ
جدہر دیکھوں ادہر روئے معین الدین چشتی ہے
نہ کیوں اہل صفا کو حج ہو میرے چار چشمی سے
نظر میں کعبۂ روئے معین الدینی چشتی ہے
سدا روضہ کے زئر مردمک پائے نظر سے ہے
نہیں دم ہے روان سوئے معین الدین چشتی ہے
بر آمدگاہ ہے شان مقدس کا مرا دیدہ
فقط سینہ نہیں کوئی معین الدین چشتی ہے
مقاصد کیوں نہ ہو دارین کے مجھ کو وطنؔ حاصل
زبان پر نام نیکوئے معین الدین چشتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.