Font by Mehr Nastaliq Web

نظر میں دل میں سینے میں ہے جلوہ غوث اعظم کا

وطن حیدرآبادی

نظر میں دل میں سینے میں ہے جلوہ غوث اعظم کا

وطن حیدرآبادی

دلچسپ معلومات

منقبت در شان غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)

نظر میں دل میں سینے میں ہے جلوہ غوث اعظم کا

سراپا ہے مرا آئینہ خانہ غوث اعظم کا

تماشہ دیدنی ہوگا عدالت گاہِ محشر میں

جو میرے ہاتھ میں دامن رہے گا غوث اعظم کا

یہ وہ آئینہ ہے شانِ خدا ہے آئینہ جس میں

کوئی دیکھے خدا را روئے والا غوث اعظم کا

عیاں ہیں لحمک لحمی کے معنی شان اقدس میں

سراپا برزخِ کبریٰ ہے نقشہ غوث اعظم کا

خدا کو اس نے دیکھا اور رسول اللہ کو دیکھا

جسے مرشد نے دکھلایا ہے چہرہ غوث اعظم کا

لحد ہے مر دمک پلکیں بعینہ چادرِ گل میں

وطنؔ کا دیدۂ حق بیں ہے روضہ غوث اعظم کا

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے