نام و نسب قبیلہ ہمارا علی علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی المرتضیٰ (نجف-عراق)
نام و نسب قبیلہ ہمارا علی علی
ایمان و دین اپنا عقیدہ علی علی
مرشد، امام، ہادی و رہبر، صراطِ حق
مشرب، مزاج، اپنا طریقہ علی علی
باب العلوم، شیرِ خدا، شاہِ مشرقین
مشکل کشا، امامِ یگانہ علی علی
ارض و سما غبارِ قدم میں ہیں جس کی گُم
وہ بو تراب، نورِ سراپا علی علی
دیدار ان کا کیوں نا عبادت ہو مومنو
اللہ کا، نبی کا نظارہ علی علی
سیراب ہوگا حشر میں کوثر کے جام سے
جس نے بھی تشنگی میں پکارا علی علی
نادِ علی ہے وردِ زباں خوف کس لیے
کیوں کر گروں میں جب ہے سہارا علی علی
منزل طواف کرتی ہے صبح و مسا مرا
زادِ سفر ہے ذکر تمہارا علی علی
غم کے اندھیرے مٹتے ہیں ذکرِ حبیب سے
پڑھتے چلو مدام وظیفہ علی علی
رہتی ہے یادگارؔ سرِ طور کی ضیا
دل میں ہمارے جب سے سمایا علی علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.