Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اب قیامت تک نہ ہوگا ایسا سجدہ کر دیا

ضیاؤالدین تنہا

اب قیامت تک نہ ہوگا ایسا سجدہ کر دیا

ضیاؤالدین تنہا

MORE BYضیاؤالدین تنہا

    اب قیامت تک نہ ہوگا ایسا سجدہ کر دیا

    کربلا کو ایک سجدے نے معلیٰ کر دیا

    وعدہ طفلی نبھا کر دعویٰ پکا کر دیا

    امتِ عاصی کا جنت میں ٹھکانہ کر دیا

    جاں نثاروں کو نوازا اس طرح شبیر نے

    دونوں عالم میں سبھی کا بول بالا کر دیا

    چڑھ کے نیزے پر سنایا آپ نے قرآن پاک

    شاہ نے یوں حق و باطل کا خلاصہ کر دیا

    شہ کے ہی فیضان سے غوث و قطب خواجہ ہیں لوگ

    جس کو چاہا اس کے قدموں میں زمانہ کر دیا

    سر کٹا کر گھر لٹا کر دیں بچایا شاہ نے

    دیں اٹھایا پستی سے اوپر دوبالا کر دیا

    آپ کا تنہاؔ ہے اب اس دور میں زندہ مثال

    جب بھی چاہا آپ نے ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 382)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے