Sufinama

اللہ نے کی ختم تم پر اے شہا پیغمبری

نا معلوم

اللہ نے کی ختم تم پر اے شہا پیغمبری

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    اللہ نے کی ختم تم پر اے شہا پیغمبری

    زیبا بھی ہے پائی جو تونے دو جہاں کی سروری

    منہ ہے خوبانِ جہاں تجھ سے کریں گر ہمسری

    اے چہرۂ زیبائے تو رشکِ بتانِ آذری

    ہر چند وصفت میکنم در حسنِ زان زیبا تری

    ہے کس کو اتنی تاب جو تیرے مقابل ہو ذری

    شمس و قمر کو بھی نہیں واللہ تجھ سے ہمسری

    شرمندہ تیرے حسن سے کیوں کر نہ ہو حور و پری

    تو از پری چابک تری وز برگ گل نازک تری

    وز ہر چہ گویم بہتری حقا عجائب دلبری

    معراج کی شب آپ نے جب عرش پر رکھا قدم

    تعریف حضرت کی گروہِ انبیا میں تھی بہم

    روحِ سلیماں نے کہا اے سید والا ہمم

    آفا قہا گردیدہ ام مہرِ بتاں ور زیدہ ام

    بسیار خوباں دیدہ ام لیکن تو چیزے دیگری

    پیدا کیا اللہ نے تجھ کو حسیں ایسا بشر

    صورت ہے تیری یا نبی آئینۂ وحدت نگر

    نقاش قدرت بھی تجھے کہنے لگا یوں دیکھ کر

    ہرگز نہ آید در نظر صورت ز رویت خوبتر

    شمس ندانم یا قمر یا زہرہ و یامشتری

    معراج کی شب آپ نے کی بات حق سے لابدی

    اِس رتبہ پر بھی آپ کے دل میں نہ آئی کچھ خودی

    بولا احد احمد سے کب تیری مری خوہی جدی

    من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی

    تاکس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری

    بے شبہہ ہے بے مثل وہ محبوبِ رب العالمیں

    وہ خال وہ چینِ جبیں وہ خط وہ زلفِ عنبریں

    اس بات کو میں فخر سے ظاہر کروں کیوں کر نہیں

    صورت گرِ نقاش چیں رو صورتِ یارم ببیں

    یا صورتِ کش ایں چنیں یا ترک کن صورت گری

    جس شان کا تو ہے نبی کوئی ہمیں دکھلائے تو

    پھر لامکاں پر بے دھڑک تیری طرح سے جائے تو

    محبوب رب العالمیں کوئی بشر کہلائے تو

    عالم ہمہ یغمائے تو خلق جہاں شیدائے تو

    آں نرگسِ رعنائے تو آوردہ رسمِ دلبری

    یا مصطفیٰ یا مجتبیٰ یا شہ ہر دوسرا

    یا رحمۃ اللعالمیں یا شافع روزِ جزا

    ہے سرورِ عاصی کی اب یا شاہ تم سے التجا

    خسرو غریب است و گدا افتادہ در شہرِ شما

    باشد کہ از بہرِخدا سوئے غریباں بنگری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے