اچھے پیارے کے صدقے میں مولیٰ
اچھے پیارے کے صدقے میں مولیٰ
مجھ برے کو بھی اب بھلا فرما
مجھ نکمے سے کام لے ایسے
مجھ نکمے کو کام کا فرما
دین و دنیا کی نعمتیں دے دے
اپنا فضل و کرم عطا فرما
صدقہ آلِ رسولِ اکرم کا
صدقہ اصحاب کا عطا فرما
دونوں عالم کے رنج و غم سے بچا
شاد آباد یا خدا فرما
سب گناہوں کو بخش دے مولیٰ
مغفرت بہرِ مصطفیٰ فرما
ہے دعائے امانتِؔ رضوی
دین پر میرا خاتمہ فرما
- کتاب : Bahar-e-Bakhshish (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.