یارسول عربی قبلۂ حاجات روا
یارسول عربی قبلۂ حاجات روا
مستغیث آمدہ ام چارۂ کارم فرما
1. اے رسول عربی قبلۂ حاجات، حاجات روائی کیجئے، فریادی بن کر آیا ہوں، چارہ گری کیجئے۔
دردمندم جگر ریش مرا مرہم نہ
چارہ سازا کرم تست بہ ہر مرض دوا
2. دردمند ہوں میرے زخمی جگر پر مرہم رکھئے، اے چارہ ساز، آپ ہر مرض کی دوا ہیں۔
دل پر از آبلہ دارم ز ہجوم صدرنج
اے نسیم کرمت عقدہ کشائے دلہا
3. رنج وغم کے حملوں سے دل آبلوں سے بھرا ہے، اے کہ آپ کے لطف وکرم کی نسیم دلوں کی گرہوں کو کھولنے والی ہے (میری بھی عقدہ کشائی کیجئے)۔
ہست تعبیر یداللہ زدست کرمت
زیردست المم دست دہ اے دست خدا
4. آپ کا دست کرم خدا کا ہاتھ ہے، اور میں رنج ومصیبت کے ہاتھوں میں گرفتار ہوں، اے دست خدا، سہارا دیجئے۔
بہر زہرا وعلی و حسن و بہر حسین
نظر لطف بہ حالم بکن اے عقدہ کشا
5. حضرت علی، حضرت فاطمہ اور حضرات حسن وحسین رضی اللہ عنہم کے طفیل میرے حال پر نظر کرم فرمایئے اے عقدہ کشا۔
جز درت نیست مرا جائے پناہے دیگر
کیست تا حال بہ پرسد زمن اے فرد گدا
6. آپ کے در کے سوا میری کوئی دوسری پناہ گاہ نہیں ہے، آپ کے سوا کون ہے جو مجھ فرد گدا کا حال پوچھے۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 137)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.