Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر لحظہ جمال خود نوع دگر آرائی

جامی

ہر لحظہ جمال خود نوع دگر آرائی

جامی

MORE BYجامی

    ہر لحظہ جمال خود نوع دگر آرائی

    شور دگر انگیزی شوق دگر افزائی

    1. ہر لمحہ اپنے حسن وجمال کو نئے طرح سے تو آراستہ کرتا ہے، اپنے حسن سے ایک نیا ہنگامہ بپا کرتا ہے اور عاشقوں میں نئے شوق جگاتا ہے۔

    پنہانیِ توپیدا پیدائی تو پنہاں

    ہم از ہمہ پنہانی ہم برہمہ پیدائی

    2. تیری پوشیدگی میں تیری ذات کا ظہور ہے اور تیرے ظہور میں تیری ذات پوشیدہ ہے۔ تو سب سے پوشیدہ بھی ہے اور سب پر ظاہر بھی۔

    زاں سایہ کہ افگندی بر خاک گہے جلوہ

    دارند ہمہ خوباں سرمایۂ زیبائی

    3. جس خاک پر تیری جلوہ افروزی سے تیرا سایہ پڑ جاتا ہے، اس خاک سے حسینانِ جہاں زیب وزینت حاصل کرتے ہیں۔

    اے گشتہ عیاں ہر جا ہرجا کہ شود پیدا

    گردد زغمت شیدا صد عاشق ہرجائی

    4. اے محبوب! جس جس جگہ تو عیاں اور ظاہر ہوجاتا ہے، سینکڑوں عاشق ہر جائی تجھ پر والہ وشیدا ہوتے ہیں۔

    جامیؔ زدوئی بگسل یک روئی شوویک دل

    باشد کہ کنی منزل دو عالم یکتائی

    5. جامی دوئی کو چھوڑ کر یک دل اور یک سو ہوجا، شاید تو منزل یکتائی تک پہنچ جائے (اس غزل کے تمام اشعار کا مصداق ذات باری تعالیٰ ہے۔ مقطع میں جامی کہتے کہ شاید وحدت ذات باری تک پہنچنے کے لئے ما سوا اللہ سے قطع تعلق کرنا ہوگا۔ دوئی چھوڑنے کا یہی مطلب ہے)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 301)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے