Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

من آں نور وجودم خود بخود موجود بودستم

نصر پھلواروی

من آں نور وجودم خود بخود موجود بودستم

نصر پھلواروی

MORE BYنصر پھلواروی

    من آں نور وجودم خود بخود موجود بودستم

    بنور ذات خود خود شاہد و مشہود بودستم

    1. میں وہ نور ہوں کہ خود بخود وجود میں آیا ہوں، اپنی ذات کے نور میں خود شاہد اور خود مشہود ہوں ( یعنی عاشق ومعشوق)۔

    منم آں نقطۂ وحدت کہ اندرذات خود با خود

    زکثرت ناظر خودہا خط ممدود بودستم

    2. میں وہ نقطۂ وحدت ہوں کہ خود اپنی ذات کے اندر کثرت کے اندر اپنے کو دیکھنے والا کھینچا ہوا خط ہوں۔

    منم اول منم آخر منم ظاہر منم باطن

    منم ممکن منم واجب بہر موجود بودستم

    3. میں ہی اول ہوں، میں ہی آخر ہوں، میں ہی ظاہر ہوں، میں ہی باطن ہوں۔ میں ہی ممکن ہوں، میں ہی واجب، میں ہر موجود میں ہوں۔

    لباس آخرین ماجمال احمدی بنگر

    کہ من احمد محمد حامد و محمود بودستم

    4. ہمارا لباس آخری جمال احمدی میں دیکھو کہ میں ہی احمد محمد حامد اور محمود ہوں۔

    زسرّخود چہ گویم فرد بودم نصرؔ چوں گشتم

    اگر چہ ما بری از والد و مولود بودستم

    5. میں اپنا راز کیا کہوں؟ میں فرد تھا نصر کیسے ہوگیا۔ اگرچہ میں والد ومولود کے (رشتہ) سے بری ہوں۔

    من آں دُرثمین بحر معنائے دل فردم

    کہ اندر رشتۂ الفت بجاں معقود بودستم

    6. میں فرد کے بحر معنائے دل کا وہ قیمتی موتی ہوں جو جان میں رشتۂ الفت سے بندھا ہوا ہوں۔ (یہ اشعار وحدۃ الوجود کے ہیں، تشریح وتفہیم کی گنجائش نہیں ہے)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 252)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے