ساقیٔ با وفا منم دم ہمہ دم علی علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
ساقیٔ با وفا منم، دم ہمہ دم علی علی
صوفیٔ با صفا منم، دم ہمہ دم علی علی
میں ساقیٔ باوفا ہوں، میری ہر سانس ہر وقت علی علی کا نعرہ لگاتی ہے، میں صاف دل صوفی ہوں جس کی ہر سانس میں علی علی کا ذکر ہے۔
عاشقِ مرتضیٰ منم، دم ہمہ دم علی علی
مطرب خوشنوا منم، دم ہمہ دم علی علی
میں عاشق علی مرتضیٰ ہوں، میں ہر سانس میں علی کو یاد کرتا ہوں، میں خوش الحان مغنّی ہوں جس کی ہر سانس میں علی علی کا نغمہ ہے۔
آدم باصفا توئی، یوسفِ مہ لقا توئی
خضرِ رہِ خدا توئی، دم ہمہ دم علی علی
آدم صفی اللہ آپ ہی ہیں، حسنِ یوسف آپ ہی کا پرتو ہے، جادۂ حق کے خضر و رہنما آپ ہی ہیں کہ میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
عیسیٰ مریمی توئی، احمد ہاشمی توئی
شیرِ نرِ خدا توئی، دم ہمہ دم علی علی
عیسیٰ بن مریم آپ ہی ہیں، احمد ہاشمی آپ ہی ہیں، اسد اللہ غالب آپ ہی ہیں کہ میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
شاہِ شریعتم توئی، پیر طریقتم توئی
حق بہ حقیقتم توئی، دم ہمہ دم علی علی
میرے شاہِ شریعت و پیر طریقت آپ ہی ہیں، حق تو یہ ہے کہ میری حقیقت آپ ہی ہیں۔ میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
شمس توئی قمر توئی بحر توئی و بر توئی
مالکِ خشک و تر توئی، دم ہمہ دم علی علی
سورج آپ ہی ہیں، چاند آپ ہی ہیں، بحر و بر آپ ہی ہیں، خشک و تر کے مالک آپ ہی ہیں، میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
ہمدمِ سید البشر راجع شمس والقمر
باب شبیر وہم شبر، دم ہمہ دم علی علی
حضرت رسولِ خدا کے ہم نفس سورج اور چاند کو لوٹا نے والے حضرت حسنین کے پدر بزرگوار آپ ہی ہیں، میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
سید سرور کرم، گفتہ بہ تواے ابن عم
لحمک لحمی، دمک دم دم ہمہ دم علی علی
حضرت نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ اے میرے ابن عم تمہارا گوشت میرا گوشت ہے، تمہارا خون میرا خون ہے میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
آیۂ انما برت، تاج ز لافتیٰ سرت
شمس غلام قنبرت، دم ہمہ دم علی علی
آیت انما کا خرقہ آپ کے زیب تن ہے لافتیٰ کا تاج آپ کے سر مبارک پر ہے اور شمس آپ کے قنبر کا غلام ہے میری ہر سانس میں علی علی کی صدا ہے۔
- کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 108)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.