Font by Mehr Nastaliq Web

یا نبی سلام علیک یا رسول علیک

احمد یار خاں نعیمی

یا نبی سلام علیک یا رسول علیک

احمد یار خاں نعیمی

MORE BYاحمد یار خاں نعیمی

    یا نبی سلام علیک یا رسول علیک

    یا حبیب سلام علیک صلوۃ اللہ علیک

    آج وہ تشریف لایا جس نے روتوں کو ہنسایا

    جس نے جلتوں کو بجھایا جس نے بگڑوں کو بنایا

    عرشِ اعظم کا ستارا فرش والوں کا سہارا

    آمنہ بی کا دلارا حق تعالیٰ کا وہ پیارا

    دو جہاں کا راج والا تخت والا تاج والا

    بے کسوں کی لاج والا ساری دنیا کا اجالا

    تم بہارِ باغِ عالم تم نویدِ ابنِ مریم

    تم پہ قرباں سارا عالم آدم و اولادِ آدم

    تم بناءِ دوسرا ہو کعبہ والے کی دعا ہو

    تم ہی سب کے مدعیٰ ہو جاں نہ کیوں تم پر فدا ہو

    آپ ہیں وحدت کے مظہر آپ ہیں کثرت کے مصدر

    آپ اول آپ آخر قبلۂ دل آپ کا در

    آپ کے ہو کر جئیں ہم نامِ نامی پہ مریں ہم

    جب قیامت میں اٹھیں ہم عرض اس طرح کریں ہم

    عرض ہے سالکؔ کی آقا جاں کُنی کا ہو یہ نقشہ

    سامنے ہو پاک روضہ اور لبوں پر ہو یہ کلمہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے