یا نبی سلام علیک
یا نبی سلام علیک
یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک
صلواۃ اللہ علیک
آپ شاہِ انس و جاں ہیں
وارث کون و مکاں ہیں
رہنمائے دوجہاں ہیں
آپ شاہ مرسلاں ہیں
یا نبی سلام علیک
نورِ رب العالمیں ہو
جلوۂ حق الیقیں ہو
سرور دنیا و دیں ہو
دل میں آنکھوں میں مکیں ہو
یا نبی سلام علیک
آپ شاہِ انبیا ہیں
نورِ ذات کبریا ہیں
حامیِ روز جزا ہیں
خلق کے مشکل کشا ہیں
یا نبی سلام علیک
عرش اعظم پر تمہیں ہو
خلق کے رہبر تمہیں ہو
ساقئی کوثر تمہیں ہو
شافعِ محشر تمہیں ہو
یا نبی سلام علیک
قابلِ حمد و ثنا ہو
جو لکھوں اس سے سوا ہو
آپ کی توصیف کیا ہو
یعنی محبوبِ خدا ہو
یا نبی سلام علیک
دور ہے غم کا کنارا
سرورِ عالم خدا را
دیجئے جلدی سہارا
پار ہو بیڑا ہمارا
یا نبی سلام علیک
میرے مولا میرے سرور
ہے یہی ارمانِ اکبر
پہلے قدموں پر رکھوں سر
پھر کہوں یہ سر اٹھا کر
یا نبی سلام علیک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.