Font by Mehr Nastaliq Web

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام

جمیل قادری

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام

جمیل قادری

MORE BYجمیل قادری

    اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام

    زینتِ عرشِ معلیٰ الصلوۃ والسلام

    ربِ ھب لی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے

    حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوۃ والسلام

    دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر درود

    کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوۃ والسلام

    مؤمنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود

    ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام

    بت شکن آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گر گئے

    جھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوۃ والسلام

    سر جھکا کر با ادب عشقِ رسول اللہ میں

    کہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوۃ والسلام

    غنچے چٹکے پھول مہکے چہچہائیں بلبلیں

    گل کھلا باغِ احدکا الصلوۃ والسلام

    میں وہ سنی ہوں جمیلؔ قادری مرنے کے بعد

    میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے