Font by Mehr Nastaliq Web

سلام لکھتا ہوں شاہِ دیں کا شریکِ غم جن کا دو جہاں ہے

شاہ محمودالحسن

سلام لکھتا ہوں شاہِ دیں کا شریکِ غم جن کا دو جہاں ہے

شاہ محمودالحسن

دلچسپ معلومات

سلام بہ بارگاہ حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

سلام لکھتا ہوں شاہِ دیں کا شریکِ غم جن کا دو جہاں ہے

زمینِ ماتم کدہ بنی ہے الم سےدل چاک آسماں ہے

غریب تشنہ دہن مسافر کو آبِ خنجر پلا کے مارا

غضب ہے بے درد ظالموں نے نہ سمجھا اتنا کہ میہماں ہے

شہید ابنِ علی کے ہوتے، ہوئی ہے بے نور کتنی دنیا

چھپا ہے بدلی میں چاند جب سے نظر میں وہ چاندنی کہاں ہے

ہوئے سجاد غم سے لاغر رگوں میں ایماں کی ہے طاقت

قدم ہے لغزش میں چشمِ پرنم جو دل کو دیکھو تو نوجواں ہے

جگر میں لالہ کے داغ دیکھا پھٹے ہوئے پیراہنِ گلوں کے

حسین ابنِ علی کے غم میں یہ سارا غمگین گلستاں ہے

پہنایا گردن میں طوقِ بہاری جنابِ عابد کی ظالموں نے

کسی کے منہ سے نہ اتنا نکلا بہت یہ بیمار ناتواں ہے

ہے مرتبہ مشہدِ مقدس کا کتنا اونچا نہ پوچھو محمودؔ

جہاں قدم پڑ گئے ہیں ان کے وہاں کاہر ذرہ آسماں ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے