Font by Mehr Nastaliq Web

سلام اس پہ جسے دین سے عقیدت تھی

گیان چند منصور

سلام اس پہ جسے دین سے عقیدت تھی

گیان چند منصور

MORE BYگیان چند منصور

    سلام اس پہ جسے دین سے عقیدت تھی

    درود اس پہ جسے کفر سے کدورت تھی

    سلام اس پہ شریعت کا جو پیامی تھا

    درود اس پہ طریقت کا بھی جو حامی تھا

    سلام اس پہ حقیقت تھی خود جسے مرغوب

    درود اس پہ جسے معرفت ہی تھی محبوب

    سلام اس پہ جو غیروں کا دوست دار رہا

    درود اس پہ جو بیگانوں پر نثار رہا

    سلام اس پہ محبت تھی جس کو الفت سے

    درود اس پہ حقارت تھی جس کو نفرت سے

    سلام اس پہ تھے مقصود جس کو صدق و صفا

    درود اس پہ تھے مردود جس کو مکر و ریا

    سلام اس پہ جو تھا سادگی کا پروانہ

    درود اس پہ تصنع سے جو تھا بیگانہ

    سلام اس پہ جو تھا جاں نثار وحدت کا

    درود اس پہ جو الحاد و شرک پر برسا

    سلام اس پہ جو امن و اماں کا پیکر تھا

    درود اس پہ جو ایثار کا پیمبر تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے