دو عالم کے آقا سلام علیکم
دو عالم کے آقا سلام علیکم
نویدِ مسیحا سلام علیکم
ترے نور سے ہے ہر اک حسن پیدا
ترے حسن پر ہے خدا خود بھی شیدا
تری ذاتِ اقدس میں کونین ہیں گم
دو عالم کے آقا سلام علیکم
نوید مسیحا سلام علیکم
تری نکہت زلف کا نام جنت
نگاہِ کرم ہیں ادائیں سخاوت
سکھایا ہے تو نے گلوں کو تبسم
دو عالم کے آقا سلام علیکم
نویدِ مسیحا سلام علیکم
گرے تو تمہارے کرم نے سنبھالا
تمہاری عطا نے دوعالم کو پالا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.