Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم شہِ کون و مکاں ہو

شاہ ہلال احمد

تم شہِ کون و مکاں ہو

شاہ ہلال احمد

MORE BYشاہ ہلال احمد

    تم شہِ کون و مکاں ہو

    تم ہی رازِ کن فکاں ہو

    تم نبی ِہر زماں ہو

    تم ہی تاجِ مرسلاں ہو

    تم انیسِ بے کساں ہو

    تم امانِ بے اماں ہو

    تم شفیع عاصیاں ہو

    ہم پہ تم بھی مہرباں ہو

    تم ہی تاجِ عارفاں ہو

    نعمتِ ہر دو جہاں ہو

    تم ہی بدرِ کاملاں ہو

    تم امانِ بے اماں ہو

    حشر کی جب بے کسی ہو

    جب خطا سب کی عیاں ہو

    ہم گنہگاروں پہ یارب

    ان کی رحمت سائباں ہو

    حوض پر چوچھیں جو تم سے

    کون ہو آئے کہاں ہو

    ہم وہیں جائیں گے کہنا

    ساقیٔ کوثر جہاں ہو

    حشر میں ان کے کرم سے

    ساری امت شادماں ہو

    آل پر زینب کے یارب

    ان کی رحمت بے کراں ہو

    جب لبوں پر اپنی جاں ہو

    سامنے وہ جانِ جاں ہو

    دیدہ و دل شادماں ہو

    اور میرے وردِ زباں ہو

    تم مرے جانانِ جاں ہو

    تم پر یہ قربانِ جاں ہو

    بر ہلالؔ خستہ جاں ہو

    اک نگہ آرام ِ جاں ہو

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 534)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے