Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سب سے پیارا ہے رب کو محمد کا نام

نا معلوم

سب سے پیارا ہے رب کو محمد کا نام

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    سب سے پیارا ہے رب کو محمد کا نام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    جن پہ صلوٰۃ رب اور ملائک مدام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    وہ حبیبِ خدا ہیں شفیع الانام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    نعمتیں حق کی جن پر ہوئی ہیں تمام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    خلق میں سب سے اونچا ہے جس کا مقام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    جن کے ہونٹوں کو چومے خدا کا کلام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    مجھ کو بخشا جنہوں نے محبت کا جام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    یاد جن کی مرے دل میں ہے صبح و شام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    سب کے آقا ہیں جو سب ہیں جن کے غلام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    جن کا مرزا بھی ہے سب سے ادنیٰ غلام

    ان پہ لاکھوں درود ان پہ لاکھوں سلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے