سلام ان پر درود ان پر زباں پہ آیا ہے نام جن کا
سلام ان پر درود ان پر زباں پہ آیا ہے نام جن کا
میرے تخیل کی رفعتوں سے بلند تر ہے مقام جن کا
انہیں کے فیض و کرم سے علم و ادب کے چشمے ابل رہے ہیں
برنگِ قرآں زبانِ عالم پہ آج تک ہے کلام جن کا
بروزِ محشر خدا کی رحمت انہیں پہ سایہ کرے گی آ کر
جنہوں نے بڑھ کر لکھا دیا ہے تیرے شہیدوں میں نام جن کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.