یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
آمنہ بی بی کے پیارے
تم پہ اترے تیس پارے
بیکسوں کے تم سہارے
کیوں نہ دکھیا یہی پکارے
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
مظہرِ نورِ خدا ہیں
زینتِ غارِ حرا ہیں
حسن کی اول ضیا ہیں
مالکِ ارض و سما ہیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
آپ ہی سب سے حسین ہیں
آپ ہی نورِ مبیں ہیں
تاجدارِ مرسلیں ہیں
آپ ہی دل میں مکیں ہیں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
ہم گناہوں میں ہیں ڈوبے
ڈال دیں رحمت کے پردے
عشق کے کرتے ہیں سجدے
اور یہ کہتے ہیں دل سے
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
آپ ہیں شمس و قمر میں
آپ ہیں برگ و شجر میں
آپ ہی ہیں بحر و بر میں
آپ ہیں عشقِ ثمرؔ میں
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
- کتاب : Majmua-Naa't-o-Manqabat (Pg. 113)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.