سلام اس پر کبھی آسودہ ہو کر جو نہ سوتا تھا
سلام اس پر کبھی آسودہ ہو کر جو نہ سوتا تھا
سلام اس پر جو شب کے آخری حصوں میں روتا تھا
سلام اس پر کہ سجدوں سے جہیں جس کی منوّر تھی
سلام اس پر کہ جس سے زینتِ محراب و منبر تھی
سلام اس پر ہیں جس کی جلوہ گاہیں یثرب و بطحا
سلام اس پر کہ جس کی خواب گاہ ہے گنبدِ خضرا
سلام اس پر جوارِ پاک جس کا رشکِ سینا ہے
سلام اس پر دیارِ محترم جس کا مدینہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.