Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں سما رہی ہے صابر پیا کی چادر

امیر بخش صابری

دل میں سما رہی ہے صابر پیا کی چادر

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    دلچسپ معلومات

    چادر صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اترا کھند)

    دل میں سما رہی ہے صابر پیا کی چادر

    وہ دیکھو آ رہی ہے صابر پیار کی چادر

    بابا فریدالدین کے لطف و کرم کا صدقہ

    دنیا پہ چھا رہی ہے صابر پیا کی چادر

    جن و بشر ملائک قدسی بھی گا رہے ہیں

    جو بن پہ آ رہی ہے صابر پیا کی چادر

    قدسی اٹھا کے سر پر کیا رقص کر رہے ہیں

    مستی میں لا رہی ہے صابر پیا کی چادر

    مستوں میں شور و غل ہے جامِ شراب وحدت

    بھر بھر پلا رہی ہے صابر پیا کی چادر

    کونین کے خزانے لوٹو امیرؔ چل کر

    دیکھو لٹا رہی ہے صابر پیا کی چادر

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 40)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے