Sufinama

یہ چادر مرے رہنما کی ہے چادر

معیز بلخی

یہ چادر مرے رہنما کی ہے چادر

معیز بلخی

MORE BYمعیز بلخی

    دلچسپ معلومات

    در شان حضرت غلام شرف الدین بلخی (فتوحہ-پٹنہ)

    یہ چادر مرے رہنما کی ہے چادر

    مرے مرشد با صفا کی ہے چادر

    غلام شرف وہ جو آتا ہے میرا

    اسی پیر و مصطفیٰ کی ہے چادر

    خلائق کا مرجع ہو درگاہ جس کی

    وہ درگاہیٔ با صفا کی ہے چادر

    معزؔ کا دلارا مظفر کا پیارا

    رہی وارث اولیا کی ہے چادر

    خدا کی خدائی اسے سر پر لے گی

    خدا کی قسم با خدا کی ہے چادر

    خطا پوش ہوگی عطا پوش ہوگی

    مرے سر پر جس با خدا کی ہے چادر

    لحد تری پر نور کیونکر نہ ہوگی

    تنی جس پہ نور خدا کی ہے چادر

    لگاؤں کلیجہ سے آنکھوں پہ رکھوں

    مرے مرشد با صفا کی ہے چادر

    عجب کیا کہ مقبول نظر کرم ہو

    سر صدرؔ پر جو دلا کی ہے چادر

    مأخذ :
    • کتاب : Safina-e-Taqi

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے