Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہارے طالبِ دیدار چادر لے کے آئے ہیں

خواجہ ناظر نظامی

تمہارے طالبِ دیدار چادر لے کے آئے ہیں

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    تمہارے طالبِ دیدار چادر لے کے آئے ہیں

    مزارِ پاک پر سرکار چادر لے کے آئے ہیں

    بروئے مرقدِ سرکار چادر لے کے آئے ہیں

    جنہیں ہے فخر خواجۂ آپ کی حلقہ بگوشی کا

    بحمدِ اللہ وہ زردار چادر لے کےآئے ہیں

    جدائی میں تمہاری جن کو ہر لمحہ قیامت ہے

    حضوری میں وہ دل افکار چادر لے کے آئے ہیں

    جو پیتے ہیں مئے عرفاں تمہاری چشمِ مے گوں سے

    عقیدت مند وہ میخوار چادر لے کےآئے ہیں

    کرم کی اِک نظر بہرِ نبی و حیدر وصفدر

    تمہارے بیکس وناچار چادر لے کے آئے ہیں

    حمید الدینؒ مرشد اور پئے خواجہ معین الدین

    بہ امیدِ کرم سرکار چادر لے کےآئےہیں

    سہارا حضرتِ ناظرؔ کا لے کر مولوی ہم بھی

    سرِ دربار گوہربار چادر لے کے آئے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 2016)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے