Font by Mehr Nastaliq Web

تمہارے طالب_دیدار چادر لے کے آئے ہیں

خواجہ ناظر نظامی

تمہارے طالب_دیدار چادر لے کے آئے ہیں

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    تمہارے طالب دیدار چادر لے کے آئے ہیں

    مزار پاک پر سرکار چادر لے کے آئے ہیں

    بروئے مرقد سرکار چادر لے کے آئے ہیں

    جنہیں ہے فخر خواجہ آپ کی حلقہ بگوشی کا

    بحمداللہ وہ زردار چادر لے کے آئے ہیں

    جدائی میں تمہاری جن کو ہر لمحہ قیامت ہے

    حضوری میں وہ دل افگار چادر لے کے آئے ہیں

    جو پیتے ہیں مئے عرفاں تمہاری چشم مے گوں سے

    عقیدت مند وہ مے خوار چادر لے کے آئے ہیں

    کرم کی اک نظر بہر نبی و حیدر و صفدر

    تمہارے بیکس و ناچار چادر لے کے آئے ہیں

    حمید الدین مرشد اور پئے خواجہ معین الدین

    بہ امید کرم سرکار چادر لے کے آئے ہیں

    سہارا حضرت ناظرؔ کا لے کر مولوی ہم بھی

    سر دربار گوہر بار چادر لے کے آئے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 2016)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے