Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

deewan-e-khwaja meer dard

Deewan-e-Urdu

Edition Number : 001

Year of Publication : 1951

Pages : 122

deewan-e-khwaja meer dard

About The Book

خواجہ میر درد ؔکو اردو میں صوفیانہ شاعری کا امام کہا جاتا ہے۔ دردؔ اور تصوف لازم و ملزوم بن کر رہ گئے ہیں ،میر تقی میرؔ نےانہیں ریختہ کا "زور آور" شاعر کہتے ہوئے انہیں "خوش بہار گلستان ، سخن" قرار دیا۔محمد حسین آزاد نے کہا کہ کہ دردؔ تلواروں کی آبداری اپنے نشتروں میں بھر دیتے ہیں ،مرزا لطف علی صاحب ،"گلشن سخن" کے مطابق دردؔ کا کلام "سراپا درد و اثر "ہے۔میر حسن نے انھیں ، آسمان ، سخن کا خورشیدقرار دیا ،پھر امداد اثرنے کہا کہ معاملات تصوف میں ان سے بڑھ کر اردو میں کوئی شاعر نہیں گزرا اور عبد السلام ندوی نے کہا کہ خواجہ میر دردؔ نے اس زبان (اردو)کو سب سے پہلے صوفیانہ خیالات سےآشنا کیا۔زیر نظر کتاب میر درد کا دیوان ہے، اس دیوان کو عبد الباری آسی نے مرتب کیا ہے۔ نیز ایک مفصل مقدمہ لکھ کر خواجہ میر درد کے ماحول ،تصوف ،مسلک اور شاعری پر سیر حاصل بحث کی ہے۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now