Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

Edition Number : 004

Year of Publication : 1981

Pages : 1076

Contributor : Dr. Aditya Behl

kulliyat-e-iqbal farsi

About The Book

شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری ان کے فکر و فن کا احاطہ کرتی ہے۔ اس دانائے راز نے اپنے جاندار اور حیات بخش فلسفے سے اپنی افسردہ اور شکست خوردہ ملت کو ایک نئی زندگی کا پیغام دیاہے۔اس کے ادوار کا احیا کیا،اس قوم کو ایک نصب العین سے آشنا کیا۔وہ دنیا کے ان عظیم شعرا میں سے ایک ہیں جن کا کلام فلسفہ و شاعری کا حسین امتزاج ہے۔اپنے اس سحرآفرین اظہار کے لیے اقبال نے فارسی اور اردو دونوں زبانوں کا خوب استعمال کیا۔فارسی شاعری کو اس لحاظ سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ انھوں نے اپنے نظام فکر کو اس شریں زبان میں مربوط، مبسوط اور جامع انداز میں پیش کیا ہے۔ان کے کلام کا بیشتر حصہ فارسی میں ہے۔ زیر نظر فارسی کلیات ہے جس میں "اسرار رموز،پیام مشرق،زبور عجم،جاوید نامہ ،پس چہ باید کرد،ارمغان حجاز " شامل ہے۔آخر میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔کتاب کے ناشر شاعر مشرق علامہ اقبال کےصاحبزادے جاوید اقبال ہیں۔جنھوں نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ کتاب ہذا طباعت کی غلطیوں سے پاک ہو اور صحت کلام متاثر نہ ہو۔

.....Read more

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
Speak Now