Font by Mehr Nastaliq Web

جام جم ہے کہ ہے یہ تاج سکندر گاگر

زوار حسین عدیل

جام جم ہے کہ ہے یہ تاج سکندر گاگر

زوار حسین عدیل

MORE BYزوار حسین عدیل

    دلچسپ معلومات

    خواجہ کڑک ابدال کی درگاہ سے گاگر اٹھ کر دریائے گنگا تک جاتی ہے جو وہاں سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر ہے اور وہاں سے گاگر بھر کر پھر مزار تک گاگر لے جانے میں قوالی گاتے ہوئے گزرتے ہیں اس موقع کے لیے عدیلؔ نے ایک نظم بعنوان گاگر لکھی تھی۔

    جام جم ہے کہ ہے یہ تاج سکندر گاگر

    پنجتن پاک کا سایہ ہے کہ سر پر گاگر

    ہر گھڑی ہر زماں رٹتا ہوں میں گاگر گاگر

    دل میں گاگر ہے مرے میری زباں پر گاگر

    بھر دیا راز الٰہی سے علی نے اس کو

    ہوگئی اب تو حقیقت میں سمندر گاگر

    حوریں جنت میں پکاریں کہ مبارک ہو انہیں

    خواجہ کڑکی جو چلے سر پہ اٹھا کر گاگر

    اس طرح مالی نے پھولوں سے سجایا ہے اسے

    تربت خواجہ کڑک پر ہے گل تر گاگر

    گر محبت ہو حقیقی تو حقیقت میں عدیلؔ

    بھر کے دیں ساقیٔ کوثر لب کوثر گاگر

    مأخذ :
    • کتاب : sukhanwaran-e-qasaba-e-kada (Pg. 243)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے