Font by Mehr Nastaliq Web

پہلے پہل کی سفن یو پہیلی

حلم آغائی ابوالعلائی

پہلے پہل کی سفن یو پہیلی

حلم آغائی ابوالعلائی

MORE BYحلم آغائی ابوالعلائی

    پہلے پہل کی سفن یو پہیلی

    سوتی تھی بے سدھ گھر میں اکیلی

    جب میں اچانک نیند سے جاگی

    کیا کیا کری موری آنکھ نہ لاگی

    کھیل تماشے کی سوجھن لاگی

    کن فیکون کا اک کھیل کھیلی

    اپنی صورت کا پتلا بنائی

    روح بھی اپنی اس میں بھرائی

    تاج خلافت اس کو پہنائی

    میں تو بنا کی ہوں البھیلی

    مجھ کو ہی سب مل سجدہ کیے تھے

    دل سے زبان سے وعدہ کیے تھے

    میری گواہی سب مل دیے تھے

    بھول گئی کیوں ہائے سہیلی

    حلمؔ میں نام دھرائی تو کیا

    چھند مکر یہ بنائی تو کیا

    بھیس بدل کر آئی تو کیا

    اب بھی ہوی ہوں لاڈ گہیلی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے