پہلے پہل کی سنیو پہیلی
پہلے پہل کی سنیو پہیلی
سوتی تھی بے سدھ گھر میں اکیلی
جب میں اچانک نیند سے جاگی
کیا کیا کری موری آنکھ نہ لاگی
کھیل تماشے کی سوجھن لاگی
کن فیکون کا اک کھیل کھیلی
اپنی صورت کا پتلا بنائی
روح بھی اپنی اس میں بھرائی
تاج خلافت اس کو پہنائی
میں تو بنا کی ہوں البیلی
مجھ کو ہی سب مل سجدہ کیے تھے
دل سے زبان سے وعدہ کیے تھے
میری گواہی سب مل دیے تھے
بھول گئی کیوں ہائے سہیلی
حلمؔ میں نام دھرائی تو کیا
چھند مکریہ بنائی تو کیا
بھیس بدل کر آئی تو کیا
اب بھی وہی ہوں لاڈ گہیلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.