Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ سوچا، نہ سمجھا، نہ دیکھا، نہ بھالا

آرزو لکھنوی

نہ سوچا، نہ سمجھا، نہ دیکھا، نہ بھالا

آرزو لکھنوی

MORE BYآرزو لکھنوی

    نہ سوچا، نہ سمجھا، نہ دیکھا، نہ بھالا

    جیو تم کہ چاہا جسے مار ڈالا

    اب ایسے نہ تھے ہم کو چھیڑو تو رو دیں

    بہا ہوگا کوئی کلیجے کا چھالا

    یہ آنکھ اپنی ساون ہے وہ آنکھ بھادوں

    ٹپا ٹپ ہے آنسو کی، پانی کا چھالا

    جو کہتا وہ سنتے، جو سنتے وہ کرتے

    مرے بانکپن نے مجھے مار ڈالا

    سنیں اور نہ بولیں، دبیں اور نہ ہمسیں

    ذرا سی جھچک نےبڑا بوجھ ڈالا

    نہ جھوٹ اس کو جانو کہ مرنا ہے ہم کو

    بدل لی جو کروٹ لیا ہے سنبھالا

    ملاؤں ذرا آنسوؤں کی لڑی سے

    ادھر لا، ادھر لا، یہ موتی کا مالا

    اس اندھیر نگری میں بتی نہ ڈھونڈو

    جو کچھ ہے سو اپنی سمجھ کا اجالا

    جسے آرزوؔ کوئی تاکے نہ چھینے

    مجھے راج گدی ہے وہ مرگ چھالا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے