Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ سوچا نہ سمجھا نہ دیکھا نہ بھالا

آرزو لکھنوی

نہ سوچا نہ سمجھا نہ دیکھا نہ بھالا

آرزو لکھنوی

MORE BYآرزو لکھنوی

    نہ سوچا نہ سمجھا نہ دیکھا نہ بھالا

    جیو تم کہ چاہا جسے مار ڈالا

    اب ایسے نہ تھے ہم کو چھیڑو تو رو دیں

    بہا ہوگا کوئی کلیجے کا چھالا

    یہ آنکھ اپنی ساون ہے وہ آنکھ بھادوں

    ٹپا ٹپ ہے آنسو کی پانی کا چھالا

    جو کہتا وہ سنتے جو سنتے وہ کرتے

    مرے بانکپن نے مجھے مار ڈالا

    سنیں اور نہ بولیں دبیں اور نہ ہمسیں

    ذرا سی جھجھک نے بڑا بوجھ ڈالا

    نہ جھوٹ اس کو جانو کہ مرنا ہے ہم کو

    بدل لی جو کروٹ لیا ہے سنبھالا

    ملاؤں ذرا آنسوؤں کی لڑی سے

    ادھر لا ادھر لا یہ موتی کا مالا

    اس اندھیر نگری میں بتی نہ ڈھونڈو

    جو کچھ ہے سو اپنی سمجھ کا اجالا

    جسے آرزوؔ کوئی تاکے نہ چھینے

    مجھے راج گدی ہے وہ مرگ چھالا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے