Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بے آپ بنا کر مجھے جاتے ہیں کہاں آپ

آرزو لکھنوی

بے آپ بنا کر مجھے جاتے ہیں کہاں آپ

آرزو لکھنوی

MORE BYآرزو لکھنوی

    بے آپ بنا کر مجھے جاتے ہیں کہاں آپ

    ہونا ہے بھی اب کہ وہیں میں ہوں جہاں آپ

    اس میں نے پھنسا رکھا ہے دھوکے میں، نہیں تو

    ہے اور کہاں کوئی، وہاں آپ، یہاں آپ

    مل لیجیے پھر پوچھیے گا، کیا ہے ترا نام؟

    آئیں تو یہاں آپ، بلائیں تو وہاں آپ

    چھاتی سے اٹھے بھاپ کہ گرما کے چلے سانس

    جب آگ لگی ہے تو پتہ دے گا دھواں آپ

    ہاں ہاں وہی چاہت، وہی چاہت کی کہانی

    میں تو کہوں سو ڈھنگ سے سنتے ہیں کہاں آپ

    اے آرزوؔ اپنے کیے ہوتا نہیں کچھ بھی

    اس آس میں بیٹھا ہوں کہ بدلے گا سماں آپ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے