Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درد محبت کر کے قبول

عبدالغفور سنبھلی

درد محبت کر کے قبول

عبدالغفور سنبھلی

MORE BYعبدالغفور سنبھلی

    درد محبت کر کے قبول

    مجھ سے ہوئی ہے کیسی بھول

    شرط نظر ہے دیکھنے والے

    یوں ہی نہیں گلزار کے پھول

    میری لگن کچھ اور ہے ساقی

    جام و سبو ہیں تیرے فضول

    دیر وحرم سے کام نہیں ہے

    عشق کے ہیں کچھ اور اصول

    لاکھ چھپاؤں چھپ نہ سکے گا

    کس کے لیے یہ دل ہے ملول

    ناصح مشفق تیری باتیں

    کہہ تو چکا ہوں سب ہیں فضول

    وادئی ایمن دیکھ رہا ہوں

    دل پہ تجلی کا ہے نزول

    دل میں تصور یاد دلوں میں

    اور ہے کیا میرا معمول

    دل کے تقاضے ان سے غفورؔ

    ہوں نہ شکایت پر محمول

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے