Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فرصت کے سہانے لمحوں میں کیا کام کی باتیں ہوتی ہیں

عبدالحمید عدم

فرصت کے سہانے لمحوں میں کیا کام کی باتیں ہوتی ہیں

عبدالحمید عدم

MORE BYعبدالحمید عدم

    فرصت کے سہانے لمحوں میں کیا کام کی باتیں ہوتی ہیں

    کچھ یار کا قصہ ہوتا ہے کچھ جام کی باتیں ہوتی ہیں

    اے دوست تبسم کی لہریں ہونٹوں پہ کہاں سے اب لاؤں

    حالات کے میلے ہوتے ہیں ایام کی باتیں ہوتی ہیں

    اربابِ خرد کی محفل میں دل اور پریشاں ہوتا ہے

    کچھ سوچ کے وقفے ہوتے ہیں کچھ کام کی باتیں ہوتی ہیں

    آلامِ زمانہ فرصت دیں تو بیٹھ کے دل کا حال کہیں

    اس زلفِ مسلسل کی باتیں، آرام کی باتیں ہوتی ہیں

    جس وقت عدمؔ دل دنیا کے افکار سے خالی ہوتا ہے

    اس وقت جو باتیں ہوتی ہیں، الہام کی باتیں ہوتی ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے